پشاور میں مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ، گاڑی سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد

مراد سعید ( murad saeed)

فوٹو:فائل


پشاور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے مارے جانیوالے چھاپے کے دوران کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق  9 اور 10 مئی واقعات پر مراد سعید کے خلاف مقدمات درج ہیں، گزشتہ رات مراد سعید کو پناہ دینے اور گرفتاری کیلئےچھاپے کے دوران 2 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جن میں سے ایک گاڑی مراد سعید جبکہ  دوسری گاڑی مراد سعید کے برادر نسبتی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے کے پی پولیس کو ٹاسک مل گیا

ایس پی ورک نے بتایا کہ مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول اور کارتوس جبکہ دوسری گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 7 کارتوس برآمد ہوئے۔ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں