ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست


ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت سے شکست ، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285رنز کا ہدف دیا،رحمان اللہ گرباز57گیندوں پر80رن بنا کر نمایاں رہے۔

اکرام علی خیل58،ابراہیم زدران28 اور راشد خان نے23رنز بنائے،مجیب الرحمان28،عظمت اللہ 19 اورحشمت اللہ شاہدی 14رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔محمد نبی9،نوین الحق5اور فضل الحق فاروقی نے2رنز بنائے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئی پوری

عادل رشیدنے 3اورمارک ووڈ نے 2 ،لیام لیونگسٹون،جوئے روٹ اور ریس ٹوپلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

ہیری بروک66اورڈیوڈ ملان32رنز بنا کر نمایاں رہے،عادل رشید20اور ریس ٹوپلی نے15رنز کی اننگز کھیلی۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

سیم کرن اور لیام لیونگ اسٹون نے 10،10رنز بنائے،کرس ووکس اور جوس بٹلر9،9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مجیب الرحمان اور راشدخان نے3،3،محمد نبی2،فضل الحق فاروقی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں