ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کے دوران احمد آباد کو”نو ڈرون زون” قرار دیدیا گیا

naridar modi stedium

آئی سی سی ورلڈ کپ2023، پاکستان اور بھارت  ہائی وولٹیج میچ کے دوران احمد آباد کو ”نو ڈرون زون ”قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد پولیس نے نریندرامودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے ہائی وولٹیج  میچ کے دوران شہر کو “نو ڈرون زون” قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق احمد آباد پولیس نے دونوں ممالک کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران  ڈرون، کواڈ کوپٹر،ہوائی جہاز، مائیکرولائٹ طیارے، ہینگ گلائڈرز، پیراگلائڈرز، پیراموٹرز، ہاٹ ایئر بیلون اور پیراشوٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

اس حوالے سے کہا  گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں میچ کے دوران چھوٹے طیاروں یا ڈرونز کا استعمال کرکے کرکٹرزاور تماشائیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں

صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر میچ کے دوران شہر میں تمام ڈرون پروازوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ، بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

تاہم پولیس، سیکیورٹی ایجنسیوں، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور بورڈ آف کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں