عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے اور عالم اسلام اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں یکجہتی فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لے کر چترال تک قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسلم حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں یا نہ دیں لیکن ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلام اور ایمان کا مسئلہ ہے جبکہ مسجد اقصیٰ ہماری عزت اور ایمان ہے۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی کا مشن ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے اور اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی وہاں جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے اسرائیل سے انسانی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کر دیا

سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور دنیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم دیکھ رہی ہے، ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کہاں سوئے ہوئے ہیں، اب تو یہودی خاتون نے بھی فلسطینیوں کے حق میں بیان دے دیا ہے۔ کچھ امریکی ایجنٹ حماس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور عالم اسلام کے حکمران بتائیں وہ اسرائیل کے محافظ ہیں یا فلسطینیوں کے؟

امیر جماعت نے کہا کہ امریکہ غلیل پکڑنے والے فلسطینیوں کو دہشت گرد کہتا ہے۔


متعلقہ خبریں