اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، طاہر اشرفی


لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں یکجہتی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستان کی جو حیثیت ہے اس کے مطابق ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہر کوشش کو قبول کریں گے جبکہ اسرائیل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کا معاملہ حل ہو۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کو پورے عالم اسلام میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا اور نگران وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ یکجہتی میں شامل ہوں۔


متعلقہ خبریں