عثمان ڈار اور صداقت عباسی جیسا کام کرتا تو کر چکا ہوتا ، اسد عمر

معیشت کسان اور مزدور ٹھیک کریں گے، اسد عمر|HUMNEWS.PK

تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ کل کا فیصلہ درست ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ میرا معصومانہ سوال ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔

عدالت جانے کی اجازت دینے کی بجائے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ،اسدعمر

صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے۔ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا۔ ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے ، سائفر چار لوگوں میں آتا ہے ، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں ۔ پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا، ایف آئی آر میں میرا نام صرف آیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں