بھارتی ویزے کیلئے بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافیوں کو جلد از جلد ویزہ فارم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا
ویزے کے جلد پر وسس کیلئے صحافیوں کو خود بھارتی سفارتخانے آنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن نے دعوت نامے کے ساتھ تصدیق شدہ پاسپورٹ کی شرط ختم کردی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ، سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حیدرآباد دکن میں سری لنکا کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ، اس کامیابی کے بعد پاکستان دو میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبرپر آگیا۔
نیوزی لینڈ نے بھی دو میچ جیت رکھے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ پہلے نمبر پر ہے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ تیسرے ، انڈیا چوتھے نمبرپر براجمان ہے ۔
پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائیگی، ہربھجن
انگلینڈ پانچویں ، بنگلہ دیش چھٹے، آسٹریلیا ساتویں ، سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور نیدر لینڈز دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔