2023کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

sun

2023کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو’ ’رِنگ آف فائر‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔

ڈالرز کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کے حیرت انگیز نتائج

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

انٹربینک میں ڈالر 1روپے14پیسے سستا

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔


متعلقہ خبریں