چین اور برازیل نے ڈالر کا استعمال ختم کرنے کااعلان کردیا

معمولی اضافہ

چین اور برازیل کےدرمیان تجارت میں ڈالر کےاستعمال کاخاتمہ کرنےکااعلان، تجارت اب قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق چینی بینک نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔

چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں۔

اور اس طرح دونوں ممالک  کے درمیان تجارتی معاملات قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو چکے ہیں۔

3ستمبر سے اب تک سونا فی تولہ 50 ہزار روپے سستاہو گیا

خیال رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکارآندرے کوسٹن نے یہ پیش گوئی کر رکھی ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ چینی کرنسی یوآن کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں