فلسطینی اسلامی تحریک حماس کے تباہ کن حملوں کے بعد اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں بینک آف اسرائیل نے پہلی بار 30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم غیر اعلانیہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
بینک آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے ، صورتحال کے مطابق تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں گے ، سوئپ میکنیزم کے ذیعے مارکیٹ میں 15 بلین ڈالر تک لیکویڈیٹی فراہم کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق غیر ملکی کرنسی بیچنے کے اعلان سے قبل اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے 7 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ، بینک آف اسرائیل نے یہ اقدام حماس کے حملوں کے دوران کرنسی کی گرتی قدر کو سنبھالنے کیلئے اٹھایا ہے۔