پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 37.7فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.11فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 37.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطا ًقیمت میں 1 روپے فی کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے، دودھ سمیت 19 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 2 سو روپے کی سطح سے نیچے آ گئی
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ کے داموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے کے دوران دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل اور گھی بھی سستا ہوا۔