پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ ، اے کیٹیگری میں شامل 3 کھلاڑیوں کو ماہانہ 60 لاکھ روپے ملیں گے


سینٹرل کنٹریکٹ کے چار کٹیگریز میں شامل پلیئرز کو ماہانہ ملنے والے رقم کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو چار (اے، بی، سی اور ڈی) کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، تمام پلیئرز کو اپنی اپنی کیٹیگری کے تحت پیسے ملیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل تین کرکٹرز کو تقریباً 60 لاکھ روپے اور بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 41 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 11 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ ملا کریں گے۔

پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری ، بی کیٹیگری میں فخر زمان، حارث رئوف ،امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان ، سی کیٹیگری میں عماد وسیم ،عبداللہ شفیق جبکہ ڈی کیٹیگری میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ اور محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔

محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کے نام بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں پی سی بی کو آئی سی سی سے ملنے والے ریونیو کا 3 فیصد حصہ بھی شامل ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں