اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریاں و تبادلے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پولیس میں تقرر و تبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ارسلان شاہزیب کو ڈی پی او سٹی سے ہٹا کر سی پی او اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن عبدالعلیم کو ڈی پی او سٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ شہزاد اختر کو ایس ڈی پی او کورال تعینات کر دیا گیا۔ انسپکٹر ارشد علی کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہوگیا

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں