گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گھی اور کوکنگ آئل

ملک بھر میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں 2.06 فیصد کم ہے۔ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

فیصل آباد میں چینی 50 روپے سستی ، فی کلو قیمت 150 روپے ہو گئی

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی  جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے۔

اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے تھی۔

دالیں ، چاول ، بیسن ، مٹن اور بیف مزید مہنگا ہو گیا

ڈھائی کلوگرام ڈالڈا گھی کی ستمبر میں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے۔

اگست میں ڈھائی کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے تھی۔

ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصد کم ہے۔

اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ڈالرمزید 1 روپے6 پیسے سستاہوگیا

اعداد و شمارکے مطابق ستمبرمیں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 529.01 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں