تعلقات میں کشیدگی ، بھارت کا 41 کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم


بھارت نے کینیڈا کے 41 سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کیا تو اس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی سنگین دھمکیاں، کینیڈین ہائی کمیشن کا تھریٹ الرٹ جاری

کشیدگی میں اضافے کے بعد بھارت نے کینیڈا کو اپنے سفارتخانے میں تقریباً ایک تہائی عملہ کم کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کو بھارت میں موجود سفارتخانے سے 41 سفارتکاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے 10 اکتوبر تک کی تاریخ دی گئی ہے۔

بھارتی حکومت نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر 10 اکتوبر تک سفارتکاروں نے ملک نہیں چھوڑا تو ان کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں