گراوٹ کاسلسلہ جاری، ڈالرمزیدسستاہوگیا

dollar

انٹربینک میں پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 98 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد ڈالر 287 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 286 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 6.1 فیصد اضافہ

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔


خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  5 ستمبر سے لے کر 29 ستمبر تک انٹربینک میں ڈالر 20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 روپے سستا ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں