اداکارہ ماہرہ خان معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ ماہرہ خان معروف بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والی نامور اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئیں۔ پاکستانی اداکارہ کی شادی کی تقریب میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر سلیم کریم کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی، ماہرہ خان

پاکستانی فلموں کی بات کی جائے تو ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ بھارتی فلموں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کرنے کا بھی انہیں اعزاز حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری نامی شخص سے پہلی شادی کی تھی لیکن 2015 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔


متعلقہ خبریں