متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا

پٹرول

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے۔

پٹرول سستا کی افواہوں کے بعد لاہور کے بیشتر پمپس پر فروخت بند کردی گئی

پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں