پیٹرول 8 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا

پٹرولیم مصنوعات

ملک میں 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

k


متعلقہ خبریں