سونا ہزاروں روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 3 ہزار ہو گئی

سونا gold

مسلسل دو ہفتوں کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ، 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

مسلسل دو دن سستا ہونے کے بعد آج سونا مہنگا

یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ ستمبر میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 36 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں