ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالر میں سے 4 بازیاب


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالر میں سے 4 کو بازیاب کرا لیا گیا۔

9 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے لیے سبی جاتے ہوئے 6 فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حکام نے اُن کی بازیابی کے لیے کوششیں کیں۔

بازیاب ہونے والے چاروں فٹبالرز کو گھروں تک پہنچا دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت دیگر 2 فٹبالرز کو بازیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ٹریک پر پل کا پلر گر گیا، لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل

حکام کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد دیگر 2 مغوی فٹبالرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں