اپنا گھر بنانا خواہش تک محدود، اینٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے پریشان کن خبر،اینٹ کی قیمتوں  میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سمینٹ، بجری، ریت اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب اب خواہش تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں پر کنڑول نہ ہونے کے باعث قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ہوشربا اضافے کی وجہ سے اینٹ کی قیمت فی ہزار 15 ہزارروپے تک پہنچ گئی ہے ۔

جبکہ سیمنٹ کی بوری 12سو روپےکی ہو گئی ہے، سریا کا ریٹ 270 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے اوربجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18ہزار روپے تک پہنچ گیاہے۔

روٹی کی سرکاری قیمت میں 2 روپے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے تعمراتی کام رک چکا ہے جس کےباعث مزدورطبقہ بری طرح متاثر ہورہاہے۔

 


متعلقہ خبریں