مداحوں کیلئے خوشخبری ، مشہور تاریخی ترک ڈرامے کورولش عثمان کا پانچواں سیزن اگلے ماہ شروع ہو گا


شہرہ آفاق تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل کورولش عثمان کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس سے متعلق انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔

ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے

اداکار نے اپنے کردار ’عثمان بے‘ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، براق کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں بہت سے نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔

براق نے بتایا کہ 4 اکتوبر سے کورولش عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں