کندھ کوٹ میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

چترال

کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے  5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا۔ جو گھر میں دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایس ایس پی روحل کھوسو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے راکٹ پھٹنے پر آئی جی سے رپوٹ طلب کر لی۔

کابل ایئر پورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2 افراد جاں بحق

ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے  جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحے کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے سوال کیا کہ کیا گوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسے پھٹ گیا، تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔


متعلقہ خبریں