قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

pak team

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم دبئی میں مختصر قیام کرے گی جس کے بعد وہ بھارت کے شہر حیدرآباد کے لیے روانہ ہو گی۔

بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بطور کپتان ورلڈکپ میں جارہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹرافی لے کر آئیں، بابر اعظم

دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ کے ویزوں کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جس کے باعث شائقین تشویش میں مبتلا ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض 250 پاکستان شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں