تحفظات دور ،سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پاگیا

pak team

تحفظات دور سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پاگیا


قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے طے ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات تھےمگر اب تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کااعلان

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی معاملہ طے کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو بقایا جات نئےکنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرےگا۔

کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی

یاد رہےکہ کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں