ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ


ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

ڈریپ ذرائع کے مطابق ایوسٹین انجکشن کی سیل، استعمال پر پابندی عارضی طور لگائی جا رہی ہے، ایوسٹین انجکشن کے امپورٹر روش پاکستان کو حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے۔

لاہور میں ڈسٹری بیوٹر کے دفتر پر چھاپہ ، بینائی متاثر کرنیوالے انجکشن برآمد

ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کی ڈسٹریبیوشن پر پابندی عائدکر دی گئی ہے، یہ پابندی صحت عامہ کے تحفظ، غلط استعمال روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

ڈریپ نے امپورٹر کو مارکیٹ سے ایوسٹین کا اسٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی جبکہ فارمیسی، کیمسٹ کے پاس موجود ایوسٹین کا ا سٹاک سیل کیا جائے گا۔

آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم انکشافات

ڈریپ ذرائع نے مزید بتایا کہ رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کا سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے، ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ ملنے پر ایوسٹین کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں