ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپادی

Crime-Scene

ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپادی


ملتان میں 3ماہ بعدلاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3ماہ قبل سہیل نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنائیں ، سرکاری ملازمین کو مراسلہ ارسال

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقتول کے تین دوستوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور پرگولی چل جانے سے سہیل کی موت واقع ہوگئی اور انہوں نے خوف کے باعث اس کی لاش ایک خالی گراؤنڈ میں زمین کھودکر دبا دی۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش بھی گڑھے سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔

ہونڈا موٹرسائیکل کے نئے ایڈیشن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پولیس کے مطابق ملزمان کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے؟ اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں