‘تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو’ بابر کے والد کا محمد آصف کے بیان پر ردِعمل

'تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو' بابر کے والد کا محمد آصف کے بیان پر ردِعمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے سابق کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ محمد آصف کے بارے میں بابر کے حوالے سے کوئی الٹی سیدھی بات نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’بابر جب انڈر 16 کا ورلڈ کپ کھیل کہ آیا ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کے ساتھ ایک کلب اسکول آف کرکٹ ہوا کرتا تھا اُس کلب کے ساتھ بابر کے کلب کا میچ ہوا۔ دوسری طرف سے اُس وقت محمد آصف کم بیک کی تیاریاں کر رہےتھے۔’

اعظم صدیقی نے بتایا کہ ‘وہ یہ میچ کھیلے بابر اوپن کرتا تھا محمد آصف نے اٹیک کیا بابر نے اُس میچ میں 84 کیا اور آصف نے ہی اُسے آؤٹ کیا۔ خیر اننگ ختم ہوئی بابر بڑا دل برداشتہ باہر آیا۔ میرے استفسار پر بتایا کہ آصف بھائی نے بہت بُرا بھلا کہا میں نے اُس کو تسلی دی کہا تم نے بھی تو اُن کو 11 چوکے مارے ہیں خیر بات یہاں ختم  ہوئی’۔

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار

بابر اعظم کے والد نے بتایا کہ ‘محترم منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی  نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر؟ بابر نے بتایا  آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘محمد آصف اسی وقت بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لے رہو ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا۔ 11 چوکے مارے ہیں، لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمھارے بڑے کام آئے گا۔

بابر کے والد نے مزید کہا کہ ‘بابر کو  16800 جو پہلی سیلری ملی اس نے بابر کو آگے بڑھنے میں مدد کی، اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔’


متعلقہ خبریں