ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، امریکا کے 3 مقامات پر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ء کے لئے تین وینیوز فائنل کر لئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق امریکا کے 3 مقامات پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے، امریکی شہر نیویارک، دلاس اور فلوریڈا میچز کی میزبانی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء 4 جون سے 30 جون 2024ء تک کھیلا جائے گا، آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی ہے۔


متعلقہ خبریں