اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، 4 افراد شہید، 20 زخمی


جنین: اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینوں کے جنین کیمپ پر حملہ کر کے 4 نہتے فلسطینیوں کو شہید جبکہ 20 افراد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ حملہ کر دیا۔

اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں صیہونی فورسز نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ یوکرین میں روسی جارحیت رکوائے، امریکی صدر

صیہونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 20 فلسطینی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں