کراچی: نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کروڑوں روپے لے کر فرار


کراچی: شہر قائد میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں نجی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور گارڈز کو چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔ کیش وین میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی، سراج الحق کا اعلان

نجی کمپنی کی کیش وین کچھ دیر بعد کورنگی عوامی کالونی کے علاقے سے مل گئی۔


متعلقہ خبریں