مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، طیب ایردوان

tayyab erdogan

نیویارک: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے، خالصتانی رہنما

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے جبکہ یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ترکیہ دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہے۔ داعش اور اس جیسی دہشتگردانہ تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں سے بیزار ہیں۔


متعلقہ خبریں