ٹیم ایسی نہیں جس طرح ہاری، سبق سیکھنا ہو گا، جاوید میانداد


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ایسی نہیں جس طرح وہ ہاری، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے حق میں سامنے آ گئے۔ کہا کہ اگر پوری ٹیم کچھ نہیں کر رہی تو کپتان پر تنقید کیا کریں، ہماری ٹیم ایسی نہیں جیسے وہ ہاری تاہم ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بیٹر کو پتہ ہے کہ فاسٹ باؤلر یا اسپنر کیا کر سکتا ہے اور پلیئر کو پتہ ہونا چاہیے کہ باؤلر کو کیسے فیس کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں، مصباح الحق

جاوید میانداد نے قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کریں اور بھارت میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں۔ آپ کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو یا کہیں اور، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔


متعلقہ خبریں