ورلڈ کپ2023، کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا


انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے آئندہ ورلڈ کپ2023 ء میں پاکستان ٹیم کو خطرناک قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پرورلڈ کپ کے ممکنہ دعویداروں کے نام شیئر کر دیے،  جس میں پاکستان ٹیم بھی شامل ہے۔

نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا، محمد وسیم

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور پر  بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا اوریہ دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ہوم گرائونڈ کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

کپتان کے ایشوز پر بات کرنے والے بہت بڑے نیوٹن اور آئن سٹائن ہیں، ثقلین مشتاق

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ بھی ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم ہے، پروٹیز ٹیم میں ہینرک کلاسن سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے مزید کہا ہے کہ آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔


متعلقہ خبریں