پی ٹی آئی کی چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد


پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کر دی۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا  ہے کہ امید ہے نئےچیف جسٹس انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے، آزاد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہمیشہ عدل و انصاف پر قائم ہوتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ25 اکتوبر 2024 کوریٹائر ہو جائیں گے

تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن معاشروں کے لوگوں کو عدل و انصاف میسر نہ ہو وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔

شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ، عدل و انصاف تک رسائی کی ذمہ داری عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں