ایشیا کپ فائنل، بھارت بمقابلہ سری لنکا، تمام ٹکٹیں فروخت، کولمبو میں بارش کا امکان


ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے سری لنکا کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا جارہا ہے۔ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے آٹھویں ٹائٹل جبکہ سری لنکن ٹیم ساتواں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے آج میدان میں اترے گی۔

ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونیوالے فائنل میچ میں بارش کی پیش گوئی

ایشیا کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں نویں مرتبہ فائنل میں ٹکرا رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تاریخی فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو گراؤنڈ نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق آر پریمیداسا اسٹیڈیم کے دروازے 12 بجے کھولے جائیں گے۔ دوسری طرف موسم کا حال دیکھنے والوں کے مطابق آج بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسٹیڈیم کے اطراف شام کے وقت موسلا دھار بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں