کانسٹیبل نےاپنے افسر کو قتل کر دیا

Edhi

گوجرانوالہ، تھانہ کھیالی میں کانسٹیبل نے سب انسپکٹر رانا شفیق احمدکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کانسٹیبل یونس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سب انسپکٹر رانا شفیق کو گولی مار دی اور وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پشاور ، چوری کے پیسوں میں سے حصہ نہ دینے پر دوستوں کے ہاتھوں 2 دوست قتل

قومی موقر نامے کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،  اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد ایاز سلیم ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متعلقہ افسران نے فرانزک موبائل لیبارٹری کی مدد سے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس پی سٹی غیور احمد کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

لیبیا میں طوفان سے تباہی ، درنا شہر کا چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، ہلاکتیں 20 ہزار ہونیکا خدشہ

سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملوث اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں