ورلڈ نمبر ون کی طرح کھیلے، ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ لڑکے گرگئے، افتخار احمد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ نمبر ون کی طرح کھیلے ہیں، ہم ہار گئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے لڑکے گر گئے، ورلڈکپ میں اچھا رزلٹ آئے گا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر کی گزشتہ روز میچ کے بعد گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بہت ٹف میچ ہوا اور جس طرح کی صورتحال میں ہم آ گئے تھے، سارے لڑکے پُراعتماد تھے۔

ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ جب میں بولنگ کرنے آیا تو اس وقت میچ سری لنکا کی طرف جا رہا تھا۔ میری کوشش یہی تھی کہ تھوڑا مومینٹم چینج کروں۔ میں یہاں لنکا پریمیئر لیگ کھیل چکا ہوں، یہاں تھوڑا ویری ایشن کے ساتھ گیند کی جائے تو وہ بلے پر نہیں آتی اور میں نے وہی کوشش کی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ہم ورلڈ نمبر ون ٹیم ہیں اور ہم ورلڈ نمبر ون کی طرح کھیلے بھی ہیں۔ مگر کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہم ہار گئے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے لڑکے گر گئے۔

نسیم شاہ کی ورلڈکپ کے افتتاحی میچز میں شرکت مشکوک ہے، بابر اعظم

فاسٹ باولر زمان خان کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زمان خان نے آخری مراحل میں کہا کہ اگر آخری اوور میں 6 سے 7 رنز بھی ہوئے تو میں بچاؤں گا۔ مگر کرکٹ میں اس طرح ہوتا ہے، سری لنکا کو 2 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے اور ایج لگ کر چوکا ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں وہ لوگ خوش قسمت اور ہم بدقسمت تھے۔ ہماری ٹیم میں کوشش والا جذبہ ہے کیونکہ جس طرح لڑکے جان مار رہے تھے، ورلڈکپ میں اچھا رزلٹ آئے گا۔


متعلقہ خبریں