مارنے والوں سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے، حافظ حمد اللہ


جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ خوفزدہ نہیں ہوں، موت کا ایک دن متعین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارنے والوں سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے،انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک ہمارے پاس شہادتوں کی لمبی فہرست ہے۔

مستونگ میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 8 زخمی

قوم، جے یو آئی کارکنوں اور قیادت کی دعاؤں کا نتیجہ ہے آج ہم سلامت ہیں، حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مستونگ میں دھماکا کیا گیا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کا تھا یا کوئی اور تھا،حافظ حمد اللہ نے کہا کہ خاموش نہیں رہ سکتا، شفایاب ہونے کے بعد پہلے سے زیادہ بولوں گا۔


متعلقہ خبریں