آرکنساس: ہیروں کی کان میں ہیرا تلاش کریں اور امیر ہو جائیں


لٹل راک: امریکی ریاست آرکنساس میں ہیروں کی کان میں کوئی بھی شخص جا کر ہیرا تلاش کر کے امیر ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں ہیروں کی ایک ایسی کان واقع ہے جہاں ہر کوئی جا سکتا ہے۔

آرکنساس میں ہیروں کی ایک ایسی کان ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں اور وہاں ہر کوئی جا کر ہیرا ڈھونڈ سکتا ہے اور جس شخص کو ہیرا مل جائے وہ اس کا ہو جاتا ہے۔

عام طور پر کسی بھی کان میں جانا غیرمتعلقہ افراد کے لیے ممکن نہیں ہوتا ایک تو وہ زمین سے بہت گہرائی میں ہوتے ہیں دوسرا وہاں خطرہ بھی ہوتا ہے۔ تاہم آرکنساس میں ہیروں کی اس کان میں ہر کوئی جا سکتا ہے۔

آرکنساس نیشنل پارک میں واقع 37.5 ایکڑ فیلڈ کی بالائی سطح پر اکثر ڈھونڈنے والوں کو ہیرے مل ہی جاتے ہیں۔ یہاں 1906 میں ہیرے ملنا شروع ہوئے تھے اور اب تک یہاں سے ہزاروں کی تعداد میں ہیرے دریافت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرو: 8 سوئیاں نگلنے والے بچے کو بچا لیا گیا

جان ڈہلسٹون نامی ایک شخص نے سب سے پہلے اس کان میں ہیرے تلاش کیے، اسے 2 چمکتے ہوئے ہیرے ملے تھے۔ اس کے بعد سے اس جگہ کو “ہیروں کا گڑھ” (دی کریٹر آف ڈائمنڈز) کہا جاتا ہے۔ بعد میں زمین کے مالک جان نے اپنی 243 ایکڑ زمین ہیروں کی ایک کمپنی کو مہنگے داموں بیچ دی تھی۔

آرکنساس کی کان میں کوئی بھی غریب شخص جا کر کروڑ پتی بن سکتا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ اسے ہیرا مل جائے۔


متعلقہ خبریں