غزہ: اسرائیلی باڑ کے قریب دھماکہ، 5 فلسطینی شہید


غزہ: فلسطین میں غزہ کی پٹی کے گرد اسرائیلی باڑ کے ساتھ بم دھماکے میں 5 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی باڑ کے قریب دھماکہ فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

صیہونی فوج کی جانب سے اسرائیلی مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر کئی افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: خطرناک قاتل فرار، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے دھماکہ خیز مواد باڑ کی دوسری جانب پھینکا جا رہا تھا۔

رواں سال صیہونی فورسز کی جانب سے تقریبا 232 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں