پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گا، ثقلین مشتاق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گا۔ 

ہم نیوز کےپروگرام”ایشیا کپ2023 جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت کو کچھ قدرتی طور پر مدد ملی اور کچھ ہماری طرف سے غلطیاں ہوئی ہیں۔

پاکستان کو  فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا  کو  اچھے مارجن سے ہرانا ہو گا، معین خان

انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم یقیناً جیت کی سوچ سے میدان میں اترے گی اور اچھا کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم سابق کوچ ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ اگر بارش نہ ہوئی تو انشااللہ پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں