روسی صدر جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کرینگے ، روسی سفیر

russia ambasdor

پیوٹن پاکستان کا دورہ کب کرینگے؟ روسی سفیر کا بڑا اعلان


روس کے سفیرنے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ ہم  جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے۔

آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے، ملک بوستان

ان کا کہنا ہے کہ روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کا ایک کور گروپ ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔


متعلقہ خبریں