افتخار احمد کا ریٹائرمنٹ کا کیریئر شروع ہوچکا، رمیز راجہ

Rameez Raja

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم لکیر کے فقیر نہ بنیں کہ بس یہی بیٹنگ لائن کھلانی ہے۔

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلے باز فخر زمان سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم کا لو افیئر ختم ہونا چاہیے۔

ایشیا کپ، صرف پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھنے کی بڑی وجہ براڈکاسٹرز

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افتخار احمد کا ریٹائرمنٹ کا کیریئر شروع ہوچکا، انہیں اب آگے کا سوچنا ہوگا۔ فخر زمان اور افتخار احمد کی جگہ کسی اور کو موقع دینا چاہئیں۔

اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت سے شکست پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کا ارادہ نہ دکھانا اور نہ لڑنا برا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی۔


متعلقہ خبریں