قومی ٹیم کے فاسٹ باولر زمان خان نے کولمبو پہنچ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آج ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان سے سری لنکا پہنچ گئے۔ زمان خان اس وقت ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں موجود ہیں۔ ٹیم جوائن کرنے کے بعد وہ آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کی طرف سے ورلڈکپ کیلئے فاسٹ باولر حارث روف اور نسیم شاہ کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو بلایا گیا تھا۔
ایشیا کپ سُپر فور مرحلہ، سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کی وجہ سے دھانی اور زمان خان دونوں کو ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
شاہ نواز دھانی اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں، ویزہ ملتے ہی دستیاب فلائٹ سے کولمبو پہنچیں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو ٹیم ہوٹل پہنچ گئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے کولمبو میں موجود ٹیم کو جوائن کرلیا#Zamankhan #PakistanCricket #AsiaCup2023 pic.twitter.com/7Mm7it7BAD
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 13, 2023