امریکہ: خطرناک قاتل فرار، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت


ہیرسبرگ: امریکی ریاست پنسلوانیا میں سیکیورٹی حکام نے خطرناک قاتل کے فرار ہونے پر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے سیکورٹی حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ریاست کے جنوبی مشرقی حصے میں فرار ہونے والا قاتل موجود ہے اس لیے لوگ گھروں سے باہر نہ  نکلیں اور اپنی گاڑیوں کو لاک رکھیں۔

پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ پولیس ساؤتھ کوونٹری ٹاؤن شپ میں ڈینیلو سوزا کیوالکانٹے کا تعاقب کر رہی ہے اور عوام سے مطالبہ ہے کہ ڈینیلو جہاں بھی نظر آئے فوراً 911 پر کال کریں اور قاتل سے دور رہیں۔

پولیس نے علاقے کے تمام اسکول اور دفاتر کو دن بھر کے لیے بند کرنے اور دوسرے علاقے میں طلبا کو گھروں کے اندر رکھنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

پولیس نے سرچ ایریا میں سڑکیں بھی بند کروا دیں جبکہ روڈ بلاک کر کے قانون نافذ کرنے والے افسران علاقے سے نکلنے والی تمام گاڑیوں کو روک کر چیک کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ریاستی اور وفاقی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیکورٹی اداروں نے ڈینیلو کو پکڑنے کا موقع ضائع کر دیا تاہم اسے جلد سے جلد پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں