تمام ڈسکوز ہنگامی بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دیں ، نیپرا کی ہدایت

nepra

ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ اور بے ضابطگیوں کے معاملے پر سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز طلبی پر نیپرا میں پیش ہوئے۔

او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختوخوا میں نیشپا کنویں 11سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کردیا

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے دوران سماعت اوور بلنگ اور دیگر مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نیپرا کو تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نے بتایا کہ متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اتھارٹی نے صارفین کیلئے بلنگ میں بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام ڈسکوز کو ہنگامی بنیادوں پر صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔

سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز اتھارٹی کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی

نیپرا کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی، رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔


متعلقہ خبریں