پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی

Petrol

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600روپے کی کمی

او سی اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.40ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پی ایس او کی 1.55ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اگست میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.73ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.79ملین ٹن اور رواں سال جولائی میں پی ایس او کی 0.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پی ایس او کے پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر18فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں25فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر84فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں