چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وفاقی وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کر لیا۔
نیب اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری
ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔